ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے باضابطہ عہدہ سنبھالا

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے باضابطہ عہدہ سنبھالا

Thu, 20 Dec 2018 11:46:41    S.O. News Service

جے پور20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے تیسری بار وزیراعلیٰ بنے اشوک گہلوت نے آج یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ میں اپنا کام کام سنبھال لیا۔مسٹرگہلوت نے 17دسمبر کو وزیراعلی عہدے کا حلف لیا اور بدھ کو سرکاری سیکریٹیریٹ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ حال میں عہدہ سنبھالا۔اس سے پہلے مسٹر گہلوت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اور سیکریٹریٹ میں واقع گنیش مندر میں پوجا بھی کی۔اس موقع پر چیف سکریٹری ڈی بی گپتا،وزیراعلی کے خصوصی سکریٹری کلدیپ رانکااوردیگرسینئرافسرموجودتھے۔ایسامانا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کے فیصلے کے بعد راجستھان میں بھی اس سلسلے کوشش جاری ہے اور جلد ہی قرض معاف کرنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر گہلوت کے حلف لینے کے اگلے ہی دن منگل کو 40انڈین ایڈمنسٹرٹو سروس (آئی اے ایس)کے افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔


Share: